چکوال: ( جلیل نقوی سے )
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چکوال کی جانب سے غیر قانونی سگریٹ فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائی ای ٹی او چکوال انسپکٹر چوہدری ذوالفقار عباس کی زیرِ نگرانی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران غیر قانونی سگریٹ قبضے میں لے لیے گئے۔ ایکسائز حکام کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کی خرید و فروخت اور سپلائی کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی۔

