سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
۔ سیالکوٹ کے محلہ پورن نگر کی گلی نمبر 5 میں تجاوزات کے خلاف پیرا فورس نے آپریشن کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پیرا فورس نے محلہ پورن نگر کی گلی نمبر 5 میں تجاوزات کے خلاف زبردست آپریشن کرتے ہوئے گھروں کے سامنے قائم بڑے ریمپ کے کرین کی مدد سے اکھاڑ دئیے۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ گلی کے رہائشیوں کو تجاوزات ختم کرنے کے لئے دو ہفتے قبل باقاعدہ نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن مذکورہ رہائشیوں نے نوٹسز پر عملدرآمد نہ کیا بلکہ نوٹسز کو ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیا گیا۔ پیرا فورس نے نوٹسز پر عملدرآمد نہ ہونے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے بڑے ریمپ ختم کر دئیے۔

