لاہور:لاہور میں معروف اداکارہ میرا کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی ملازمہ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ویڈیو میں اداکارہ کو ملازمہ کو دھکے دیتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لاہور: معروف اداکارہ میرا نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ..سی سی ٹی وی سامنے آ گئی ،فوٹیج میں اداکارہ کو ملازمہ کو دھکے اور تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ pic.twitter.com/V8Kw0OqhJB
— Shehroz Azhar (@shehrozazhar1) August 18, 2026
آج نیوز کے مطابق متاثرہ گھریلو ملازمہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اداکارہ میرا مبینہ طور پر روزمرہ امور کے دوران اس پر شدید تشدد کرتی رہی ہیں۔
ملازمہ نے اربابِ اختیار اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب مبینہ تشدد سے متعلق مزید ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین اور سول سوسائٹی کی جانب سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
واقعے کے حوالے سے اداکارہ میرا کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔
دوسری طرف لاہور پولیس کا کہناہے کہ معاملہ طرفین کو تھانے میں طلب کر کے سلجھا لیا گیا ہے
ڈیفنس بی کے علاقے میں اداکارہ میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے مبینہ جھگڑے کی وائرل ویڈیو کا معاملہ:
پولیس نے دونوں فریقین کو طلب کر کے معاملے کی مکمل انکوائری کی تھی۔ تفتیش کے دوران اداکارہ میرا نے ملازمہ کے خلاف سامان لے جانے کی درخواست دی تھی۔ بعد ازاں اشیاء کی واپسی پر اداکارہ…— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) August 18, 2026


