Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج   کے اساتذہ   اور طلبہ کی شرکت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب/سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)

    ریڈیو پاکستان سرگودھا کے معروف پروگرام ’’شاہین سرگودھا‘‘ میں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کے اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے خصوصی شرکت کی، جہاں طلبہ و طالبات نے اپنے تعلیمی شعبہ جات، دلچسپیوں اور مستقبل کے عزائم کے حوالے سے گفتگو کی، جبکہ انہیں ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبہ جات، پروگرامنگ، نیوز، انجینئرنگ اور نشریاتی نظام کے عملی طریقۂ کار سے آگاہ کیا گیا۔
    پروگرام کے مہمان اسسٹنٹ پروفیسر عامر افضل، شعبہ انگریزی، گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا نے گفتگو کے دوران اپنے ادارے کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا کا قیام 1964ء میں انجمن اسلامیہ انبالہ ہال سرگودھا کی کاوشوں سے عمل میں آیا، جبکہ 1972ء میں کالج کو قومی تحویل میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں 1987ء میں کالج کو کوٹ فرید روڈ، اقبال کالونی میں موجودہ کیمپس منتقل کر دیا گیا۔
    اسسٹنٹ پروفیسر عامر افضل نے بتایا کہ آج یہ ادارہ اپنی شاندار تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے باعث سرگودھا ڈویژن کے معروف تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود کالج کا محنتی اور مخلص تدریسی عملہ طلبہ و طالبات کی کردار سازی، صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں باوقار، بااصول، ترقی پسند اور محب وطن شہری بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ کالج میں انٹرمیڈیٹ کی سطح پر آرٹس، آئی سی ایس/جنرل سائنس، پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ سمیت مختلف پروگرامز جاری ہیں، جبکہ اے ڈی پی/اے ڈی ایس ، پانچویں سمسٹر ان ٹیک، اے ڈی ایس بوٹنی اور چار سالہ بی ایس پروگرامز بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ بی ایس پروگرامز میں انگریزی، کیمسٹری، فزکس، ریاضی، اردو، تاریخ، اسلامیات، ایجوکیشن، اکنامکس، پولیٹیکل سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف مضامین شامل ہیں۔
    عامر افضل نے کہا کہ کالج تقریباً 40 ایکڑ پر محیط وسیع رقبے، کھیلوں کے میدانوں، سائنس لیبارٹریوں اور دیگر تعلیمی سہولیات کے باعث طلبہ و طالبات کو ایک سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔ کالج میں طلبہ و طالبات کی کردار سازی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ادبی، ثقافتی، کھیلوں اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، جبکہ کیریئر اینڈ گائیڈنس کونسل، ٹیوٹوریل سسٹم، سیمینارز، ورکشاپس اور موٹیویشنل لیکچرز کے ذریعے طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی جاتی ہے۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ کالج طلبہ و طالبات کے لیے مطالعہ جاتی دوروں س کا بھی اہتمام کرتا ہے تاکہ انہیں عملی تجربہ حاصل ہو اور ان کے مشاہدے اور وژن میں وسعت پیدا ہو۔
    پروگرام میں گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج کے مریم ریاض ، ردا فاطمہ، آٹھواں سمسٹر)، علیشبہ فریاد ، آٹھواں سمسٹر)، ثوبیہ رشید ، آٹھواں سمسٹر)، محمد عمران ، چھٹا سمسٹر)، علی اسد ، چوتھا سمسٹر)، محمد ذیشان علی ، آٹھواں سمسٹر)، سبحان شیخ ، چوتھا سمسٹر) اور عقیل عباس نے شرکت کی۔
    طلبہ و طالبات نے اپنے اپنے شعبہ جات، تعلیمی تجربات، دلچسپیوں اور مستقبل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان سرگودھا میں شرکت کو ایک منفرد اور معلوماتی تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے انہیں نہ صرف ریڈیو کے عملی ماحول کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا بلکہ اپنی بات اعتماد کے ساتھ دوسروں تک پہنچانے کا حوصلہ بھی پیدا ہوا۔
    اس موقع پر طلبہ و طالبات کو ریڈیو پاکستان سرگودھا کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں پروگرامز، نیوز، انجینئرنگ، اکاؤنٹس اور ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف شعبوں کے فرائض اور باہمی رابطے کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے علاوہ پروگرام کی منصوبہ بندی، تیاری، پروڈکشن، نشریات، ڈیوٹی آفیسر کی ذمہ داریوں اور ریڈیو پاکستان کی پوری ٹیم کے ورکنگ میکانزم سے بھی آگاہ کیا گیا۔
    طلبہ و طالبات نے اس معلوماتی دورے کو اپنی تعلیمی زندگی کا مفید تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبوں کو قریب سے دیکھنے اور وہاں کام کرنے والے افراد سے براہ راست معلومات حاصل کرنے سے انہیں میڈیا اور براڈکاسٹنگ کے شعبے کو سمجھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان سرگودھا کی جانب سے نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرنے اور انہیں عملی معلومات فراہم کرنے کی اس کاوش کو سراہا۔

    Related Posts

    لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان، 12 سے 14 مارچ تک میلہ سجے گا

    صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہ، حسن بلوچ 

    فرد جرم عائد،کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا صحت جرم سے انکار

    مقبول خبریں

    لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان، 12 سے 14 مارچ تک میلہ سجے گا

    غزہ میں آگے بڑھنے کے راستے پر نیتن یاہو سے اتفاق کر لیا: بورڈ آف پیس

    فرد جرم عائد،کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا صحت جرم سے انکار

    گھریلو ملازمہ پر تشدد: اداکارہ میراکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ،

    پائپ لائن تباہ:کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر

    بلاگ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.