Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لکی موٹر کارپوریشن کا بڑا اقدام: اسپورٹیج اور سورینٹو کے نئے ہائبرڈ ویرینٹس متعارف، سورینٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟

      معروف زمانہ جرمن کار کمپنی ’اوپل‘ کا چینی کمپنی سے اشتراک ،ڈاؤن سائزنگ اور شناخت چھننے کا خطرہ

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مودی حکومت کا سورج غروب ہو رہا ہے، عوام میں ساکھ کھو چکی: سریندر سنگھ چنی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ترال : کانگریس کے سینئر لیڈر اور نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک بھر میں عوامی سطح پر اپنی ساکھ کھوتی جارہی ہے اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ناراضی میں اضافہ ہورہا ہے۔ منگل کے روز ترال کے دورے کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سریندر سنگھ چنی نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو جمہوریت اور جمہوری اقدار کے لیے نقصان دہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت کی ناکامیوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا ہے، جس کے بعد حکومت دباؤ میں ہے۔ ان کے مطابق حکومت اپنی مبینہ ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سریندر سنگھ چنی نے دعویٰ کیا کہ ملک کے عوام اب حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی کو سمجھنے لگے ہیں اور محض نعروں یا سیاسی بیانات سے انہیں گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جنتر منتر سمیت مختلف مقامات پر عوامی ناراضی اور احتجاج کے مناظر اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت کے خلاف بے چینی بڑھ رہی ہے۔

    بی جے پی کی نئی تنظیمی ٹیم سے متعلق سوال پر سریندر سنگھ چنی نے کہا کہ یہ بی جے پی کا داخلی اور ذاتی معاملہ ہے، تاہم ان کے مطابق پارٹی اپنی نئی قیادت یا تنظیمی تبدیلیوں کے ذریعے عوام کی توجہ بنیادی مسائل سے زیادہ دیر تک نہیں ہٹا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب اپنے مسائل کے حل اور حکومت کی کارکردگی پر جواب چاہتے ہیں اور سیاسی توجہ ہٹانے کی کوششیں زیادہ مؤثر ثابت نہیں ہوں گی۔

    Related Posts

    سرینگر میں رہائشی بحران: خستہ حال گھروں میں کئی خاندان زندگی گزارنے پر مجبور

    عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامات، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس

    آٹو رکشہ اور ٹرک میں تصادم، آٹھ مزدورہلاک

    مقبول خبریں

    سرینگر میں رہائشی بحران: خستہ حال گھروں میں کئی خاندان زندگی گزارنے پر مجبور

    مودی حکومت کا سورج غروب ہو رہا ہے، عوام میں ساکھ کھو چکی: سریندر سنگھ چنی

    آٹو رکشہ اور ٹرک میں تصادم، آٹھ مزدورہلاک

    "ایران نے جنگ بندی سے پورا فائدہ اٹھایا”، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ بڑی جنگ کے لیے تیار، امریکی اخبار کا دعویٰ

    سونے کی قیمت مستحکم ،چاندی کی چمک ماندپڑگئی

    بلاگ

    ملک حاجی عبدالرحمان سگو: خوش اخلاقی، انسان دوستی اور عوامی خدمت کا روشن استعارہ

    سرگودھا ڈویژن: تاریخ، جغرافیہ اور ثقافت کا حسین امتزاج

    میں تو دیر بالا کو جلتا ہوا دیکھ رہا ہوں

    قیامِ امن کے لیے فورسز کے ساتھ تعاون کی ضرورت

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.