مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل نیو سعید آباد کے نواحی علاقے 3 دن سے لاپتا 60 سالہ معمر شخص کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، بھلیڈنو کاکا لنک روڈ کے قریب سے گزرنے والے دیہاتیوں نے جھاڑیوں میں ایک لاش دیکھ کر مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کی شناخت 60 سالہ محمد بخش ولد محمد عرس کاکا کے نام سے ہوئی ہے، جو اصل میں گوٹھ سیراچوں کاکا کا رہائشی تھا اور فی الوقت بھلیڈنو کاکا میں مقیم تھا۔اطلاع ملتے ہی نیو سعید آباد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور تعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد منتقل کر دیا۔ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متوفی کے ورثا نے بتایا کہ محمد بخش گزشتہ 3 روز سے لاپتا تھا جس کی تلاش جاری تھی، اور آج اس کی لاش ملی ہے جسے مختلف جگہوں سے جانوروں نے نوچ کھایا تھا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف زوایوں اور تمام پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

