سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے متعدد سٹیشن ہاؤس آفیسرز کے تبادلے کر دئیے۔بتایا گیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے انسپکٹر عامر ریاض کو انویسٹی گیشن آفیسرتھانہ صدر پسرور، قلعہ کالر والا اور پھلورہ سے ایس ایچ او تھانہ پھوکلیان انسپکٹر نعمان حسن ایس ایچ او تھانہ پھوکلیان سے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ سب انسپکٹر احمد بلال ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ سے پولیس لائن سب انسپکٹر بلال احمد تھانہ صدر سیالکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ انسپکٹر الطاف ماسحاق ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ سے انویسٹی گیشن آفیسر، تھانہ صدر پسرور، قلعہ کالر والا اور پھلورہ سب انسپکٹر سرمد فیاض سی آئی اے اسٹاف سے ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور انسپکٹر بلال سلیم ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرورسے ایس ایچ او تھانہ اگوکی سب انسپکٹر اویس ارشد ایس ایچ او تھانہ اگوکی سے پولیس لائن انسپکٹر صدیق سالک انچارج جوڈیشل حوالات سمبڑیال سے ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا
اور سب انسپکٹر محمد نوید کو ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا سے پولیس لائن تعینات کر دیا ہے۔

