سکھر (رپورٹ / عبد الرحمان راجپوت)
قریشی برادری کے صدر صلاح الدین قریشی اور راجپوت برادری کے صدر سہیل راجپوت کی ذیشان راجپوت کی دکان پر خصوصی تشریف آوری خوشی، مسرت اور باہمی محبت کا خوبصورت اظہار بن گئی۔اس موقع پر ذیشان راجپوت نے دونوں معزز صدور کی آمد پر تہہ دل سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مصروفیات میں سے وقت نکال کر دکان پر تشریف لانا میرے لیے نہایت خوشی، اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ معزز شخصیات کی محبت، خلوص اور شفقت میرے لیے ہمیشہ قابلِ قدر رہے گی۔ قریشی اور راجپوت برادری کے معزز قائدین کی باہمی محبت اور احترام اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ مختلف برادریاں اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کو فروغ دے کر معاشرے میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کر سکتی ہیں۔ذیشان راجپوت نے مزید کہا کہ ایسی ملاقاتیں نہ صرف دلوں کو قریب لاتی ہیں بلکہ برادریوں کے درمیان محبت، اتفاق، اخوت اور اتحاد کو بھی مزید مضبوط کرتی ہیں۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صلاح الدین قریشی اور سہیل راجپوت کو صحت، سلامتی، عزت اور کامیابی عطا فرمائے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور تمام برادریوں کے درمیان محبت، اتفاق، اتحاد اور بھائی چارے کو مزید فروغ عطا فرمائے۔ آمین۔ذیشان راجپوت نے معزز صدور کی تشریف آوری پر ایک بار پھر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کی محبت اور آمد میرے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔

