نواب شاہ (رپورٹ نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں)
شہید بینظیرآباد سیشن جج جمشید علی اعوان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں ججز، وکلاء اور قانونی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں جمشید علی اعوان کی عدالتی خدمات، ایمانداری اور قانون و انصاف کے شعبے میں انجام دی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شہید بینظیرآباد کے صدر علی رضا چنہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری سائیں بخش زرداری ایڈووکیٹ کی جانب سے جمشید علی اعوان کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ پیش کیا گیا۔اسی موقع پر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز، سندھ چیپٹر کے صوبائی کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ محمد کلیم جٹ کی جانب سے بھی جمشید علی اعوان کو ان کی بہترین عدالتی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ججز اور وکلاء نے جمشید علی اعوان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اصول پسندی اور قانون و انصاف کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں، عزت اور نیک نامی کی دعا کی۔تقریب کے اختتام پر جمشید علی اعوان کو یادگاری تحائف اور اعزازات پیش کیے گئے، جبکہ شرکاء نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر نئے آنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شہید بینظیر آباد نیاز حسین کو بھی خوش آمدید کہا

