نواب شاہ: (رپورٹ نمائندہ بے نقاب نیوز نفیس آرائیں)
راجپوت اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی پروقار تقریب صدر راؤ منیم کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں راجپوت برادری کے معززین راؤ ساجد علی، راؤ انور راؤ شوکت مصطفائی اور دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، وطن کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے قوم کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے حصول کو ترجیح دے کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

