ڈھڈیا(منور حسین سے)
ڈھڈیال بائی پاس کا طویل عرصے سے رکا ہوا منصوبہ ایک بار پھر فعال ہوگیا۔ یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ 14 اگست کو چوہدری شہریار سلطان نے ڈھڈیال بائی پاس منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا، جس کے بعد منصوبے پر دوبارہ عملی کام کا آغاز کردیا گیایہ منصوبہ اس سے قبل محکمہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ () کے ذمے تھا، تاہم مذکورہ محکمہ ختم ہونے کے باعث منصوبے پر کام رک گیا تھا۔ اب چوہدری سلطان حیدر علی خان، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے انسپیکشن ٹیم، چیف منسٹر ہاؤس پنجاب کی گرانٹ سے منصوبے کو دوبارہ شروع کروایا گیا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے ایم پی اے کے ترقیاتی فنڈز سے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی، سماجی اور عوامی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں چوہدری خورشید بیگ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل، رانا بشیر سراج سابق ناظم یونین کونسل ڈھڈیال، چوہدری سلیم رضا سابق ممبر ضلع کونسل، چوہدری نذر عباس سابق ناظم یونین کونسل منگوال، چوہدری اشرف خان، نمبردار امیر حسین سرال، ملک اختر جیٹھل، سردار محمد خان ہپی منگوال، ملک لیاقت ڈھڈیال، بابو ذوالفقار اور افتخار گوندل سابق جنرل کونسلر سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
اس موقع پر چوہدری شہریار سلطان، چوہدری خورشید بیگ، چوہدری نذر عباس، نمبردار امیر حسین، چوہدری سلیم رضا، چوہدری طارق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے ڈھڈیال بائی پاس منصوبے کی بحالی اور دوبارہ تعمیراتی کام شروع ہونے کو علاقے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

