سکھر سے ڈویزنل بیوروچیف نصیر لاشاری کی رپورٹ
سکھر ضلع انتظامیہ کی جانب سے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئی بی اے یونیورسٹی میں پروقار تقریب کا انعقاد تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ،میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، کمشنر عابد سلیم قریشی و دیگر شخصیات کی شرکت صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا جشنِ آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کی پہچان ہے، دنیا میں پاکستان کو ملنے والی پذیرائی ہماری مسلح افواج کی مہارت کا ثبوت ہے،سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا
آج پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے، ہمیں اتحاد اور قومی جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی جانب سے جشنِ آزادی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ان کا کہنا تھا کے جشنِ آزادی کی تقریبات کا آغاز 13 اگست سے ہوچکا ہے پاکستان کی قدر و منزلت میں اضافہ ہوا ہے، میئر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ پاکستان کو حقیقی ترقی تعلیم کے ذریعے ہی حاصل ہوگی سیاستدان عوامی خدمت کو اولین ترجیح دیں اور افسران خود کو عوام کا خادم سمجھیں، نظام بہتر بنانے سے ملک ترقی کرے گا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان کی جانب سے نئی روایت قائم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو خراجِ تحسین یومِ آزادی تقریب میں تعلیم، ادب، صحافت، آرٹ، کھیل، پولیو اور یوتھ اوئرنیس کے شعبوں سے وابستہ افراد میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئےجب کہ تعلیم کے شعبے میں پروفیسر غلام حسین مگنہار، ادب میں ادل سومرو اور صحافت میں وسیم شمسی کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے گئے آرٹ ورک پر عبد الستار سیال، ینگ آرٹسٹ فراز سرور اور باڈی بلڈنگ میں یوسف اعوان کو بھی اعزاز سے نوازا گیا. بہترین پولیو ورکر کی خدمات پر شاہد راجپوت جبکہ یوتھ اوئرنیس کے شعبے میں نزاکت علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان،پروفیسر اصف احمد شیخ اور ایس ایس پی اظہر خان مغل شریک تھے

