میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے نومنتخب صدر سردار اورنگزیب نظامی ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلاء برادری کی جانب سے ایک شاندار اور بھرپور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وکلاء کے علاوہ صحافیوں اور شہر کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے نومنتخب صدر سردار اورنگزیب نظامی ایڈووکیٹ کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وکلاء برادری نے اتحاد، یکجہتی اور باہمی اعتماد کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ریلی کے دوران شرکاء نے نئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر بار اور وکلاء برادری کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور قانون کی بالادستی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ریلی کے اختتام پر نومنتخب صدر سردار اورنگزیب نظامی ایڈووکیٹ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور وکلاء برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔

