ڈائریکٹر اسامہ ڈار اور پرنسپل علی احمد ٹولو نے ٹاپرز کا خیرمقدم کیا
قصور (محمد وقاص اشرف)
لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات نے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے پنجاب کالج قصور کا انتخاب کر لیا۔ شاندار نتائج کے بعد متعدد ٹاپرز نے پنجاب کالج قصور میں داخلہ لے کر اپنے تعلیمی سفر کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا ہےنمایاں طلبہ و طالبات میں عطیکہ عبدالجبار (1184 نمبر)، روبائشہ عاشد (1183 نمبر)، اریبہ (1183 نمبر)، ہادیہ (1183 نمبر) اور ایم حمزہ منور (1180 نمبر) شامل ہیں، جنہوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ضلع قصور کا نام روشن کیا۔خصوصی دلچسپی کی بات یہ ہے کہ جڑواں بہنوں نے بھی ایک جیسے نمبر حاصل کرنے کے بعد پنجاب کالج قصور میں داخلہ لے لیا، جسے تعلیمی حلقوں میں ایک منفرد اور قابلِ ستائش کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر و کلسٹر ہیڈ پنجاب کالج قصور اسامہ ڈار نے کہا کہ پنجاب کالج ہمیشہ سے باصلاحیت طلبہ کی پہلی ترجیح رہا ہے۔ ادارہ جدید تدریسی سہولیات، تجربہ کار فیکلٹی اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے تاکہ طلبہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں نکھار سکیں اور مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹ سکیں۔پرنسپل پنجاب کالج قصور علی احمد ٹولو نے ٹاپرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کا مقصد صرف امتحانی کامیابی نہیں بلکہ طلبہ کی کردار سازی، قائدانہ صلاحیتوں کی ترقی اور عملی زندگی کے لیے مؤثر تیاری بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کالج قصور اپنی شاندار تعلیمی روایات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے طلبہ کو بہترین مواقع فراہم کرتا رہے گا۔تعلیمی ماہرین کے مطابق ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کا کسی ادارے کا انتخاب اس کے تعلیمی معیار اور عوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ پنجاب کالج قصور میں ٹاپرز کی بڑی تعداد کا داخلہ ادارے کی تعلیمی ساکھ اور نمایاں کامیابیوں کا واضح ثبوت ہے۔


