الہ آباد قصور/ سلطان فرید کی رپورٹ
الہ آباد میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر راشد محمود اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سدرہ ستار نے پرچم کشائی کی۔ اور کیک کاٹا گیا ۔تقریب میں شہر کے معززین شہریوں سماجی شخصیات اور مختلف میڈیا تنظیموں سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سدرہ ستار اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راشد محمود نے شرکاء کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہمیں وطنِ عزیز کی ترقی استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا


