لیاقت پور(سٹی رپورٹر)
پاکستان کے 79 یوم آزادی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فیاض احمد پٹھان ایس ڈی پی او سرکل لیاقت پور نے کہا کہ آج ہم آزادی جیسی نعمت میں سانس لے رہے ہیں اور اس کا پورا کریڈٹ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو جاتا ہے جنہوں نے بے شمار مسائل اور کم وسائل ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اور ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ایک آزاد ملک بنا کر امت مسلمہ کو یکجا کرنے میں بہترین کردار ادا کیا محمد فیاض احمد پٹھان ایس ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانی اس ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں پاکستان سول سولجر موومنٹ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید عامر شاہ نے جشن آزادی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے پاکستان بننے کے بعد ہمارے ازلی دشمن انڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کیئے اور بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رات تاریکی میں حملے کیئے ہماری پاک افواج نے ہمیشہ انڈیا کو ناکوں چنے چبوانے اور انڈیا کا غرور خاک میں ملا کر اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہمیں فخر ہے کہ ہماری پاکستانی فوج نے ہمیشہ اپنے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس موقع پر جام محمد امجد کھیارا،ممتاز حسین بلوچ کے علاؤہ دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے

