خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
تحصیل نورپورتھل میں بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے کےساتھ منایا گیا ۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر افس نور پور تھل میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان ، ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ پولیس چوھدری محمد اکرم ، نمائندہ ایم این اے ملک گل داد خان بگھور اور نمائندہ ایم پی اے سردار ساجد خان نے پاکستانی پرچم کو فضا میں سربلند کیا۔ ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی ، انچارج ریسکیو آفس نورپورتھل حافظ ملک عصمت اللہ بوڑانہ ،سئنیر ہیڈماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، ہیڈماسٹر ملک اللہ رکھا، معروف سماجی شخصیت ملک محمد اقبال خان سنبل ،ایم سی نورپوراور ستھرا پنجاب کے آفیسرز ،اساتذہ کرام ، طلباء اور مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپورشرکت کی۔ دوران تقریب پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستوں نے قومی پرچم کو سلامی بھی پیش کی۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

