لاہور: فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل حارث سلیم کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر لاہور، صوبائی وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور اور دیگر عسکری و سول قیادت کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سینئر افسران اور پولیس اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید سب انسپکٹر عدیل عاشق، ہیڈ کانسٹیبل اسد اور کانسٹیبل حارث سلیم کی نمازِ جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں کور کمانڈر لاہور، آئی جی پنجاب، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے شہداء کے جسدِ خاکی… pic.twitter.com/bH1wftK0tO
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 14, 2026
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر لاہور نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی جانب سے شہداء کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے۔ وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، ڈی جی رینجرز پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ عسکری و سول حکام نے بھی شہداء کی قبروں اور میتوں پر پھول نچھاور کیے اور بلندیِ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔




