سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہوئے لائن مین جان بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ گوجرانولہ کے علاقہ اسد کالونی کھیالی کے قریب ایک گیپکو واپڈا کا لائن مین ارشد گجر ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے زمین پر گر گیا اور موقع پر ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔اس کی لاش اس کے ورثاء نے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

