خوشاب (راجہ نورالہی عطف سے)
سینیئر ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ کو محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی طرف سے گریڈ 18 سے گریڈ نمبر 19 میں محکمانہ ترقی دے دی گئی ہے ۔ ان کی ان سروس پروموشن پر ایکس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک فضل الہی فضل ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز ملک قیصر عباس کھارا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی، ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو، ہیڈ ماسٹر ملک حاجی اختر حسین کلو ، ایکس ڈپٹی ڈی ای او عبدالرزاق ملک ، سئنیر ہیڈماسٹر سلطان سکندر ملک ، سئنیر آفیسر ملک ابوبکر اعوان ،ایجوکیشن آفیسر عطاء الرحمان ملک ،ایکس اے ای او ملک حاجی محمد نواز جسرا، ایکس اے ای او عابد حسین بھٹی ،نامور ہردلعزیز ٹیچرز رہنما ایم اللہ جاوید، سئنیر نیشنل بینک آفیسر محمد ابوبکر اور دیگر تعلیمی، عوامی، سماجی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہء افتخار ملک امتیاز حسین بوڑانہ ، محکمہ تعلیم پنجاب کی مشہور شخصیت اور تھل کے سرسید پروفیسر ملک حاجی احمد خان بوڑانہ (مرحوم) کے صاحبزادے اور ایڈووکیٹ ملک حاجی مشتاق حسین بوڑانہ کے چھوٹے بھائ ہیں ۔ ملک امتیاز حسین بوڑانہ کی لگن، دیانتداری اور مخلصانہ کاوشوں کی وجہ سے مختصر سے عرصے میں گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد کو نصابی اور ہم نصابی لحاظ سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ عالمی لیول پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔

