خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے محلہ ڈاکٹر سلیمان لوشا کو بجلی فراہمی کیلئے تاریں،ٹرانسفارمر اور دیگر سامان پہنچ گیا۔ اس سکیم پرکوآرڈینیٹرز ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور،ملک حماد حسین بگھور اور ملک محمد وارث بگھور کی نگرانی میں کام جاری ہے۔ ملک طاہر ندیم بگھور اور ملک حمادحسین بگھور کے مطابق انشاءاللہ جلد اس محلہ کی عوام بجلی کی سہولت سے مستفید ہوگی۔اس موقع پر رہنما بگھور گروپ میاں طاہر منیر،ملک ریاض جھبرا مظہر علی اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ دریں اثناء
خصوصی گرانٹ فراہمی پر ڈاکٹر سلیمان لوشا اور اہلیان محلہ نے ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا شکریہ ادا کیاہے۔

