سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت )
سکھر واپڈا کے بلوں میں مبینہ کٹوتی کروانے کے نام پر شہریوں سے رقم وصول کرنے اور بعد ازاں انہیں دھمکیاں دینے کے معاملے نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ذرائع اور متاثرہ شہریوں کے مطابق ثاقب عباسی نامی شخص مبینہ طور پر واپڈا کے آر او آفس میں بلوں کی کٹوتی اور دیگر معاملات حل کروانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم وصول کرتا ہے۔ الزام ہے کہ رقم لینے کے بعد بعض شہریوں کو ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے مبینہ طور پر عدالت اور بااثر شخصیات کے نام پر دھمکیاں دی جاتی ہیں۔
متاثرہ افراد نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری اور شفاف نوٹس لیتے ہوئے ثاقب عباسی کے خلاف غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح اور غریب شہریوں کو مبینہ فراڈ اور دھمکیوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کے متعلقہ آر او آفس میں شہریوں سے رقم وصول کرنے اور بلوں میں کٹوتی کے نام پر ہونے والی مبینہ سرگرمیوں کی بھی مکمل چھان بین کی جائے، جبکہ تحقیقات کے نتائج عوام کے سامنے لائے جائیں۔متاثرہ شہریوں نے اعلیٰ حکام، واپڈا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری، شفاف اور میرٹ پر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ثاقب عباسی نامی شخص اس سلسلے میں کوئی موقف نہ دیا

