سیالکوٹ :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر عبداللّٰہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون ماریہ گرفتار، ملزمہ کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ فیصل آباد کا رہائشی ہے۔ ملزمہ واردات کے بعد سے مفرور تھی۔۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ کو سیالکوٹ سے لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف پتہ چلا ہے کہ مرکزی ملزم ارسلان جٹ اور دو شوٹرز وزیرستان فرار ہوچکے ہیں تاہمسی سی ڈی ایک ٹیم شوٹرز کو پکڑنے کے لیے اس وقت وزیرستان میں موجود ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے عبداللّٰہ طاہر کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کیا تھا۔ ملزمہ شوٹر کی دوست ہے۔ اس قبل بھی کئی افراد کو ہنی ٹریپ کرچکی ہےتفتیشی ذرائع کے مطابق عبداللہ طاہر کے ڈرائیور اصغر کے ایک موبائل نمبر کا وٹس ایپ اکاؤنٹ ملزمہ کے پاس تھا۔ واردات کے بعد اس نے وٹس ایپ اکاؤنٹ اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ دونوں ڈیلیٹ کردئیے تھے۔ ڈرائیور ماریہ نامی لڑکی سے دو ماہ سے رابطے میں تھا اور واردات کے وقت بھی دونوں ویڈیو کال پر رابطے میں تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللّٰہ طاہر کو چند روز قبل لاہور میں قتل کیا گیا تھا۔
سیالکوٹ :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ٹک ٹاکر گرفتار

