لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)
افواج پاکستان نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے دنیا بھر میں منفرد مقام حاصل کیا ہے افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی اور حفاظت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار سید عامر شاہ جنرل سیکرٹری پاکستان سول سولجر موومنٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور ہمارے ازلی دشمن انڈیا کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کیا ہے قیام پاکستان سے لیکر آج تک افواج پاکستان نے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے پاکستانی فوج کی بہترین قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے یہی وجہ ہےکہ پاکستانی فوج کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مضبوط اسلامی ریاست تسلیم کیا جاتا ہےمسلمانوں کے لئے آزاد ملک کا خواب حضرت علامہ اقبال نے دیکھا تھا اور خواب کو قائد اعظم محمد علی جناح نے پورا کیا اور اس آزاد ملک پاکستان کی حفاظت افواج پاکستان ہی کرتی آ رہی ہے ہمیں فخر ہے کہ ہمیں ایک بہترین فورس ملی ہے اور اس فوج کی بہادری کے چرچے دنیا بھر میں مقبول ہیں اس موقع پر پاکستان سول سولجر موومنٹ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے

