سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سیالکوٹ کے تاریخی قلعہ سے جس شخص کو گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کیا گیا اس شخص کی ہلاکت کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر بشارت علی نے خود مدعی بن کر درج کروایا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ مرزا یوسف رضا واقعہ قاتل کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ابتدائی طور پر پولیس کو معلوم ہوا کہ قاتل کی عمر 18 سے 20 سال کے درمیان ہے جو مقتول کے ساتھ دیکھا گیا تھ۔مقتول کی شناخت غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مقتول کی عمر 75 سال بتائی گئی ہے جو کہ پسرور کے تھانہ قلعہ کالر والا کے علاقہ رتہ جھٹول کا رہائشی ہے۔

