مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
مٹیاری کی تعصیل ہالا کی طالب المولیٰ کالونی میں نیو سعید آباد پولیس کی جانب سے سید برادری کے گھروں پر مبینہ چھاپے، خواتین اور بچوں پر تشدد اور ایک شخص کو حراست میں لینے کے خلاف سید برادری کے معزز رہنما سید غلام علی شاہ نے معصوم بچیوں کے ہمراہ احتجاج کیا۔
اس موقع پر سید غلام علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو سعید آباد میں ہماری زرعی زمین پر رند اور ڈومکی برادری کے افراد کے درمیان ہونے والے جھگڑے کا جھوٹا مقدمہ ہمارے افراد سجاد شاہ، میثم شاہ اور سید فہیم شاہ کے خلاف درج کیا گیا ہے، حالانکہ اس تنازع سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج صبح نیو سعید آباد پولیس نے ڈاکوؤں کی طرح ہمارے گھروں پر دھاوا بول کر چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا، گھروں میں موجود سوئی ہوئی خواتین اور معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سید شیر شاہ کو حراست میں لے جانے کے بعد لاپتا کر دیا۔سید غلام علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری، سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزمان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے

