مٹیاری رپورٹ عامر علی انڑ
ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلوچ کی سخت ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او نیو سعید آباد فدا اللہ بھیو نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نفری کے ہمراہ کالی خان لنک روڈ مسافر خانے کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی کارروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش دلشیر عرف گینڈو ماچھی کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے گرفتار منشیات فروش کے خلاف سرکار کی مدعیت میں منشیات ایکٹ کے تحت نیو سعید آباد تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے

