Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو بڑے آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف دو روز کے دوران الگ الگ کارروائیوں میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشنز انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے، جن کے دوران دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کو بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں ”ردالفتنہ-3“ کے تحت دو تیز رفتار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کا مقصد بھارتی پراکسی تنظیم ”فتنہ الہندوستان“ سے وابستہ دہشت گردوں کا خاتمہ تھا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اگست کو ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ان کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق فورسز کی درست اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں بھارتی پراکسی ”فتنہ الہندوستان“ سے تعلق رکھنے والے تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق 6 اگست کو ضلع مستونگ میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ ان کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف جاری قومی مہم ”ردالفتنہ-3“ کا حصہ ہیں، جو بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے جاری ہے۔
    بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ قومی ایکشن پلان کے تحت ”عزمِ استحکام“ کے وژن کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    Related Posts

    عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کو فون، ایران عمان آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق

    سونے کی دوسرے روز بھی بڑی چھلانگ

    حالات جس طرف جارہے ہیں کوئی بھی سلامت نہیں رہے گا،اپنا کام آپ نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہ کوئی تو کرے گا‘‘ عظمیٰ بخاری

    مقبول خبریں

    عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کو فون، ایران عمان آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق

    سونے کی دوسرے روز بھی بڑی چھلانگ

    حالات جس طرف جارہے ہیں کوئی بھی سلامت نہیں رہے گا،اپنا کام آپ نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہ کوئی تو کرے گا‘‘ عظمیٰ بخاری

    ”آدیکھیں ذرا کس میں کتنا ہے دم: اب نئے ستارے دمکیں گے“! پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘ کا آغاز،

    ”انڈین وائرس بیٹا جی تک بھی پہنچ گیا“،دفترِ خارجہ کا شیخ حسینہ کے بیٹے کے آئی ایس آئی سے متعلق الزامات پر کرارا جواب

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.