Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی تبدیلی: ”گوگل اسٹنٹ کے 10 سالہ دور کا خاتمہ “ متبادل متعارف کرا دیا گیا!

      اسپورٹس کا مستقبل بھی بدل گیا، روبوٹس کا سنسنی خیز مارشل آرٹس مقابلہ: شکست کے بعد مشین کاجشن، ویڈیو وائرل

      ”اے آئی “ کیسے سیلیبرٹیز کو متاثر کررہی ہے؟ بالی وڈ سینسیشن اداکارہ تبو بھی دہلی ہائیکورٹ پہنچ گئیں

      سپیس ایکس کا راکٹ چاند سے ٹکرا گیا

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا آوارہ راکٹ چاند سے ٹکرانے کو تیار، 3ٹن TNT کے برابر دھماکے سے 90 فٹ چوڑا گڑھا پڑ جائیگا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کو فون، ایران عمان آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :سلطنتِ عمان اور ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق معاہدے کے بنیادی نکات پر متفق۔ العربیہ کے مطابق اس معاہدے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے، تاہم اس کے لیے ابھی ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی منظوری درکار ہے۔
    ذرائع نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق مجوزہ معاہدہ 60 دن کے لیے ہوگا، جس کا مقصد اس اہم آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔
    معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں داخل ہونے والے بحری جہاز ایران کے قریب واقع بحری راستہ استعمال کریں گے، جبکہ آبنائے سے باہر نکلنے والے جہاز سلطنتِ عمان کے قریب واقع بحری راستے سے گزریں گے۔
    اعلیٰ ذرائع نے واضح کیا کہ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کی راہداری فیس یا خدمات کے عوض کوئی معاوضہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
    ذرائع کے مطابق بعض علاقائی ممالک آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے اور بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے ضروری تکنیکی اقدامات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
    ذرائع نے مزید بتایا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کی منظوری کے بعد امریکا اور ایران جون گزشتہ میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (MoU) کی طرف واپس جائیں گے اور اس کی شق نمبر 5 پر عمل درآمد شروع کریں گے۔

    ان کے مطابق ہرمز سے متعلق 60 روزہ معاہدے کا مقصد تعطل ختم کرنا اور واشنگٹن و تہران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کا دوبارہ آغاز کرنا ہے۔
    اعلیٰ ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ثالث ممالک کے ذریعے بالواسطہ رابطے جاری ہیں اور یہ رابطے اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔
    ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حال ہی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے دو مرتبہ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اس ہفتے کے آخر یا آئندہ ہفتے کے آغاز میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔
    دریں اثناالعربیہ اور الحدث کو اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ پیش رفت سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی آگاہ کریں گے۔

    Related Posts

    مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، رخشندہ منیب

    لین دین کے تنازع پردیہاتی پرتشدد

    گھروں پر چھاپے، خواتین اور بچوں پر تشدد اور ایک شخص کو حراست میں لینے کے خلاف احتجاج 

    مقبول خبریں

    دیر لوٸر میں دہشتگردی،ایف سی اھلکار شہید،2 زخمی

    تاریخی قلعہ سے 70 سالہ شخص کی پھندا سے لٹکی لاش برآمد

    عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل کو فون، ایران عمان آبنائے ہرمز کھولنے پر متفق

    سونے کی دوسرے روز بھی بڑی چھلانگ

    حالات جس طرف جارہے ہیں کوئی بھی سلامت نہیں رہے گا،اپنا کام آپ نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہ کوئی تو کرے گا‘‘ عظمیٰ بخاری

    بلاگ

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    ”غازی آباد سے اٹھی چنگاری، کیا پنجاب پولیس میں احتساب کا طوفان آئے گا ؟“

    گاذر قبیلے کا فخر حافظ محمد رفیق گاذر شہید وطن پر قربان

     شانگلہ… جہاں پہاڑ آج بھی سرسبز مگر ہر گھر ماتم کدہ بن چکا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.