ناؤیرو:بحرالکاہل میں واقع دنیا کے تیسرے سب سے چھوٹے جزیرہ نما ملک ناؤرو نے اپنے سرکاری نام میں تاریخی تبدیلی کر دی ہے، اور اب اس کا نیا سرکاری نام ‘جمہوریہ ناؤیرو’ (Republic of Nauru) رکھ دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق اس نام میں تبدیلی کسی سیاسی یا جغرافیایی وجہ سے نہیں بلکہ مقامی زبان میں نام کے اصل اور درست تلفظ کے عین مطابق کی گئی ہے تاکہ اس کی ثقافتی جڑوں کو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
ملک کے صدر ڈیوڈ ایڈینگ نے اس فیصلے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قومی ورثے، مادری زبان اور مقامی شناخت کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ بہتر اور مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
ناؤرو دنیا کا تیسرا سب سے چھوٹا خود مختار ملک ہے جو اپنی منفرد جغرافیائی حیثیت اور محدود آبادی (صرف 12 ہزار افراد) کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ نام کی اس تبدیلی کو مقامی ثقافت کی بحالی اور شناخت کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

