بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
مستونگ میں آج اچانک ایم سی بی بینک، میزان بینک یو بی ایل بینک بینک الحبیب نے برانچز نے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مکمل طور پر بند کر دیا ایم سی بی بینک اور میزان بینک کے اے ٹی ایم پہلے ہی سے بند تھے صرف بینک الحبیب کے اے ٹی ایم سے صارفین کو ریلیف مل رہا تھا ممکنہ طور پر وہ بھی بند کر دیا جائے گا بینکس کے باہر سینکڑوں ملازمین صارفین کاروباری حضرات سرگرداں دکھائی دے رہے تھے صارفین نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اول تو 42 دن بعد ملازمین کی تنخواہیں ریلیز کئے گئے ہیں اب اچانک بینکس نے غیر معینہ مدت تک بند کرکے ہزاروں کھاتہ داروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے انہوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے اور صارفین کو بلاتعطل ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے


