کبیروالا (تحصیل رپورٹر )
ایف آئی اے امیگریشن کی ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی
خواتین کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب خاتون مسافر کی غیر قانونی راستے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام – انسانی سمگلنگ میں ملوث بین القوامی نیٹ ورک بے نقاب تفصیل کے مطابق سائرہ ناہید نامی خاتون وزٹ ویزے پر فلائٹ نمبر ایف زیڈ340 کے ذریعے ترکی جا رہی تھی خاتون مسافر کو امیگریشن کلئیرنس کے دوران مشکوک پایا گیا ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے ترکی سے غیر قانونی طور پر اٹلی جانا تھامسافر فیصل آباد کے رہائشی ایجنٹ سے رابطے میں تھا ایجنٹ نے خاتون مسافر کو اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورےایجنٹ نے خاتون مسافر سے 10 لاکھ روپے بطور ایڈوانس ہتھیائے اور بقیہ رقوم اٹلی پہنچ کر ادا کرنا تھی۔ مسافر خاتون کو ترکی پہنچ کر گینگ کے دیگر کارندوں نے ریسیو کرنا تھا اور بعد ازاں غیر قانونی بارڈر پار کروا کر اسے اٹلی بھجوانا تھا خاتون مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔مذکورہ ایجنٹ اور اس کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے

