میرپورخاص ( بیورو چیف/ قیصر راجہ راجپوت)
میرپورخاص پولیس نے جھڈو ڈکیتی کیس ٹریس کر کے چار ملزمان گرفتار کرکے انکے قبضے سے نقد رقم، جرم میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، رائفل اور پسٹل برآمد کر لی جھڈو میں سمن سرکار روڈ پر مورخہ 19-07-2026 کو رات 8:15 بجے فضل میمن کنفیکشنری کی دکان سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر 20 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ڈی آئی جی میرپورخاص رینج فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات اور ایس ایس پی میرپورخاص سید فدا حسین شاہ کے احکامات پر واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ڈی ایس پی جھڈو عبدالغفور خاصخیلی، انچارج سی آئی اے انسپکٹر زیشان لغاری، ایس ایچ او جھڈو عابد زرداری، ایس ایچ او ڈگری سنجے کمار، ایس ایس او تعلقہ مجیب الرحمن، انچارج 15 عباس علی عباسی اور انچارج سی سی ٹی وی جنید مری نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جدید تفتیشی طریقوں، سی سی ٹی وی فوٹیج اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے مقدمہ ٹریس کر لیا۔کارروائی کے دوران ملزمان:راشد ولد نورنگ بنگلانی، سکنہ سامارو ,شاہد ولد محمد اکرم بھٹی، سکنہ کالونی میرپورخاص سومرو ولد نبی بخش، سکنہ بلوچ کالونی جھڈوقاسم چانڈیو ولد نبی بخش چانڈیو کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے کیش رقم، جرم میں استعمال ہونے والی 125 موٹر سائیکل، اور 223 رائفل 9 راؤنڈ اور 30 بور پسٹل بمعہ 5 راؤنڈ برآمد کر لی گئی۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے میرپورخاص پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں

