کبیروالا تحصیل رپورٹر راؤ ناصر علی شادابی سے
سرائے سدھو کا ناکارہ سیوریج سسٹم جام ہوچکا ہے شہر بھر کی گلیاں بازار گندے پانی میں ڈوب چکے ہیں شہری گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں تعفن پھیلنے سے دوکانداروں کا سانس لینا محال ہوچکا ہے نمازی مساجد میں جاسکتے ہیں نہ جنازہ لے کر گزر سکتے ہیں پنجاب حکومت کی طرف سے ٹاؤن کمیٹی سرائے سدھو کیلئے فراہم کردہ سکر جیٹنگ مشین و دیگر مشینئری پر ضلعی انتظامیہ قابض ہے سرائے سدھو کو میونسپل کمیٹی کا درجہ ملنے کے باوجود مقامی ایم پی اے متعلقہ مشینئری انچارج سی او یونٹ سرائے سدھو کو نہ دلاسکے سی او یونٹ انچارج باامر مجبوری بغیر حفاظتی کٹ و سامان کے خاکروبوں سے گٹروں سیوریج لائنوں کی صفائی کروانے پر مجبور ہے گٹرمین ہولوں میں گندی زہریلی گیس سے سانس گھٹنے پر جانی نقصان ہونے کا اندیشہ رہتا ہے شہریوں اور نمازیوں اور دوکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب سے از خود نوٹس لینے کمشنر ملتان وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر حکام سے نوٹس لیکر نکاسی آب کی منصوبے کو ازسر نوتعمیر کروانے کا مطالبہ کیا ہے –


