مری(راشد مغل سے)
پیپلز پارٹی ضلع مری کے صدر عبدالجبار ستی نے یونین کونسل دریا گلی کے علاقے بنکوٹل جانے والی روڈ جو حالیہ مون سون بارشوں کے باعث لیند سلائیڈنگ کا شکار ہوگئی جس کی وجہ روڈ کنارے مقامی آبادی کے متعدد مکانات کا لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کا خدشہ مری انتظامیہ سے بروقت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ جانی اور مالی مشکلات مقامی آبادی کو محفوظ رکھا جا سکے اور نہ ہی گیس اور بجلی کا نظام درہم برہم نہ ہو تفصیلات کے مطابق ضلع مری یونین کونسل دریا گلی بنکوٹل میں لینڈسلاہیڈنگ سے مقامی آبادی کو شدید نقصان کا اندیشہ ھے غریب عوام کے مکانات کو بچانے کے لیے ذمہ۔داران اپنی ذمہ۔داری کو احسن طریقہ سے نبھاتے ھوۓ اقدامات کریں تاکہ مکانات کو نقصان نہ پہنچے اور گیس پاہپ لاہن کی مرمت کی جاے اور ساتھ ہی ساتھ بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ھے فوری اقدامات کی ضرورت ھے اس کے علاؤہ پیپلز پارٹی ضلع مری کے نے ڈی سی مری اور دیگر ذمہ داران سے اپنے تحریر بیان میں کہا مری انتظامیہ عملی طور پر مون سون کے موسم میں جہاں جہاں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے یا ہورہی ہے کے علاقوں کی مقامی آبادی کی مشکلات کے حوالے عملی اقدامات کریں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی واقع ہو

