مانسہرہ :بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی ٹرانسپورٹ ونگ کی ریپڈ بس سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے کھائی میں جاگری،بس میں یونیورسٹی کے 19 ملازمین سوار تھے۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ حادثےمیں معجزانہ طورپرکوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تاہم 16 ملازمین زخمی ہوئے،جنہیں مانسہرہ ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا،علاج کےبعدتمام زخمیوں کوہسپتال سےڈسچارج کردیا گیا۔
ڈرائیور کےمطابق سامنے سے آنےوالی گاڑی کوبچاتے ہوئےسڑک پر پھسلن کے باعث بس بےقابو ہوئی اورکھائی میں جاگری۔
بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 16 ملازمین زخمی

