اسلام آباد (محمد شبیر )
صحافیوں کے تحفظ کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اہم فیصلہ ،این سی سی آئی اے کو اخبارات، ویب سائٹس اور ٹی وی چینلز کی خبروں پر کارروائی سے روک دیا گیا۔میڈیا سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان اور پیمرا میں دائر کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹر سرمد علی نے پیکا قانون پر حکومت کی یقین دہانی یاد دلا دی ۔کمیٹی میں پیکا قانون کے اطلاق اور صحافیوں کے تحفظ پر تفصیلی بحث ہوئی ۔سینیٹر پرویز رشید نے پیکا قانون میں ترمیم یا خاتمے کی ضرورت پر زور دیانیشنل پریس کلب کا موقف، زیادہ تر پیکا کارروائیاں صحافیوں کے خلاف ہو رہی ہیںکمیٹی نے متنازع معاملہ مزید کارروائی کیلئے پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوا دیاصحافیوں کے ہائوسنگ کوٹہ، پلاٹس اور ہیلتھ کارڈ کے مسائل بھی زیر بحث آئے ۔صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے سینیٹ کی تین رکنی ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی صحافیوں کو وزیراعظم کی قرضہ اسکیم میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی قائمہ کمیٹی نے حکومت کو صحافیوں کے دیرینہ مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کردی۔


