دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز (پی ایس پی) کی ہدایت پر حضرت بلال سکنہ شرینگل اور عبداللہ سکنہ بیاڑ کے درمیان گزشتہ 6 سال سے جاری گاڑی کا تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر دیا گیا۔ سائل حضرت بلال نے مسئلہ حل ہونے پر دیر بالا پولیس، خصوصاً ڈی پی او اسلم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ تھانے آنے والا ہر شہری عزت و احترام کا مستحق ہے، اس کے مسائل کو توجہ سے سن کر قانون کے مطابق فوری رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے

