سیالکوٹ۔ سلیم احمد اعوان شیخو
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سیالکوٹ کا اجلاس ضلعی صدر اظہر علی دیال ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں 24 جولائی کو رحمت آباد میں ہونے والے انتخابی جلسہ اور 2 اگست کے ریاست آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں امیدوار حلقہ ایل اے 36 جموں 3 چودہری احسن اسماعیل گجر ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ، سٹی و تحصیل سیالکوٹ، تحصیل و سٹی ڈسکہ، تحصیل و سٹی پسرور، تحصیل و سٹی سمبڑیال، مینارٹی ونگ، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پیپلز یوتھ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، پیپلز اسٹڈی سرکل کے عہدیداران شریک ہوئے۔

