Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیلاب : 24 گھنٹوں میں 10 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچی، 6.53 لاکھ افراد متاثر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    آسام میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 بچوں سمیت 10 افراد کی سیلاب کے سبب موت ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں سیلاب کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔ جبکہ 3 مرد اور 3 خواتین سمیت 6 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ واضح رہے کہ سیلاب کی وجہ سے ریاست کے 11 اضلاع میں 6.53 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں۔ اے ایس ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق شیو ساگر اور جور ہاٹ ضلع میں تین تین لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جب کہ چرائیدیو میں 2 اور دھیماجی میں 2 اور کاربی آنگلونگ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کاربی آنگلونگ، گولاگھاٹ، چرائیدیو، کامروپ، شیوساگر، جورہاٹ، ڈبروگڑھ، ناگاؤں، دھیماجی، ہوجائی اور کامروپ (میٹرو) شامل ہیں۔

    سب سے زیادہ 392195  افراد شیوساگر ضلع میں متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ چرائدیو میں 110755، جورہاٹ میں 97690، گولاگھاٹ میں 25591 اور ڈبروگڑھ میں 13390  افراد سیلاب کی زد میں ہیں۔ ریاست کے 40 ریونیو سرکلوں کے 939  دیہات اب بھی زیرِ آب ہیں۔ مسلسل بارش کی وجہ سے برہم پتر اور اس سے وابستہ ندیوں کی آبی سطح کئی مقامات پر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ننگلاموراگھاٹ میں دسانگ ندی کی سطحِ آب بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر بہہ رہی ہے۔ اسی طرح کھووانگ کے چینیماری میں برہیدی ہنگ ندی، شیوساگر میں دکھاؤ ندی، نومالی گڑھ میں دھنسری (جنوبی) ندی اور شریبھومی (ایف ایف ایس) میں کشیارا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے 487 ریلیف کیمپوں اور امدادی تقسیم مراکز میں سیلاب سے متاثرہ 3.13  لاکھ سے زائد افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔ اے ایس ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے 138965  مویشی بھی متاثر ہوئے ہیں۔ راحت رسانی کی کارروائیوں کے لیے ہندوستانی فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس (ایف اینڈ ای ایس)، پولیس، سول ڈیفنس اور تربیت یافتہ رضاکار، ہندوستانی فضائیہ اور ڈی ڈی آر ایف کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں۔ بدھ کے روز ان ٹیموں نے 8409  افراد کو بحفاظت بچا لیا تھا۔ سیلاب کے اثرات صرف آبادی تک محدود نہیں رہے۔ بدھ کے روز آنے والے سیلاب سے 53  سڑکیں، 6 حفاظتی پشتے اور دیگر سرکاری و نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی سطحِ آب اور موسلا دھار بارش کے درمیان ریاست میں راحت رسانی کی کارروائیاں جنگی پیمانے پر چلائی جا رہی ہیں۔

    Related Posts

    محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کے لئے احتجاج، اعظم خان کی حمایت میں آج رام پور پہنچ رہا ہے سماجوادی پارٹی کا وفد

    سی جے پی لیڈران نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے کیا انکار، جنتر منتر پر لاٹھی چارج کے بعد آئی بڑی خبر

    پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کے لئے احتجاج، اعظم خان کی حمایت میں آج رام پور پہنچ رہا ہے سماجوادی پارٹی کا وفد

    سی جے پی لیڈران نے حکومت کے ساتھ بات چیت سے کیا انکار، جنتر منتر پر لاٹھی چارج کے بعد آئی بڑی خبر

    ’جب تک دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ نہیں ہوگا، بحث ممکن نہیں‘، ملکارجن کھڑگے کا حکومت کو دوٹوک پیغام

    پیرزلیک معلات ،مودی کا بڑااعلان

    سیلاب : 24 گھنٹوں میں 10 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 41 تک پہنچی، 6.53 لاکھ افراد متاثر

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.