Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری؛ نئے پے اسکیلز کا فوری نفاذ کیوں کیا گیا؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے نئے پے اسکیلز کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد تنخواہوں میں اضافہ نافذ العمل ہوگیا ہے۔
    نئے احکامات کے تحت بنیادی اسکیلز 2022 کی جگہ اب نئے پے اسکیلز 2026 کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور یہ نیا فریم ورک فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
    حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 1 کے ملازم کی کم از کم تنخواہ 13 ہزار 550 روپے سے بڑھا کر 16 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ان کا سالانہ اضافہ بھی 430 روپے سے بڑھا کر 520 روپے کر دیا گیا ہے۔
    نئے اسکیلز کے مطابق مختلف گریڈز کی بنیادی تنخواہوں میں نمایاں ترمیم کی گئی ہے۔
    گریڈ 16 کے ملازمین کی بنیادی تنخواہ 33 ہزار 720 روپے اور زیادہ سے زیادہ حد 1 لاکھ 15 ہزار 320 روپے طے کی گئی ہے۔
    اسی طرح گریڈ 17 کے افسران کی بنیادی تنخواہ 45 ہزار 70 روپے سے بڑھا کر 54 ہزار 140 روپے کر دی گئی ہے۔
    جبکہ گریڈ 22 کے اعلیٰ افسر کے لیے بنیادی تنخواہ 1 لاکھ 46 ہزار 770 روپے اور زیادہ سے زیادہ حد 2 لاکھ 93 ہزار 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    حکومت نے پے اسکیلز 2026 کے نفاذ کے دوران پیدا ہونے والے کسی بھی ابہام یا مسئلے کو دور کرنے کے لیے ایک اینوملی کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔
    اس کے علاوہ، گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے لیے پے اسکیلز 2022 کے تحت ایگزیکٹو الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی ہے، جس کا نفاذ یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ ساتھ ہی گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے کنوینس الاؤنس کی شرح میں یکمشت 50 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی بھی ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
    نئے سفری الاؤنس کے تحت گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس 1 ہزار 785 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 678 روپے جبکہ گریڈ 5 سے 10 کے ملازمین کے لیے نیا ماہانہ کنوینس الاؤنس 2 ہزار 898 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کا الاؤنس 2 ہزار 856 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 284 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔
    گریڈ 16 یا اس سے اوپر کے تمام افسران کا سفری الاؤنس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کر دیا گیا ہے۔ کنوینس الاؤنس کی ان تمام نئی شرحوں کا اطلاق بھی یکم جولائی 2026 سے نافذ تصور کیا جائے گا۔

    Related Posts

    مشرق وسطیٰ کا تنازعہ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں؛ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی مہنگا ہو گیا

    معاشی ترقی کے لیے امریکی تعاون کی تلاش؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ سے اہم ملاقات

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات،علاقائی ،دوطرفہ سکیورٹی صورتحال، سرحدی انتظام وتعاون پر گفتگو

    مقبول خبریں

    مشرق وسطیٰ کا تنازعہ اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں؛ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی مہنگا ہو گیا

    معاشی ترقی کے لیے امریکی تعاون کی تلاش؛ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی وزیر خزانہ سے اہم ملاقات

    امریکا نے جنرک ادویات پر بھاری ٹیرف عائد کردیا، بھارت متاثرہ ترین ملک

    لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

    کیئو: عوامی احتجاج کے بعد آرمی چیف کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.