Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

      سام سنگ کے نئے ماڈلز کی تفصیلات لیک،نئے فولڈ ایبل فونز اور واچ کے اہم راز فاش، کیا کچھ نیا ہے؟

      گاڑی کا انجن بار بار خراب ہو رہا ہے؟ تو اس کے پیچھے ‘پیٹرولیم مافیا’ کا خطرناک کھیل ہے!چشم کشا رپورٹ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

     ’’اس تحریک نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی‘‘ سونم وانگچک کی اہلیہ کا حکومت پر’’مکمل ناکامی‘‘ کا الزام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی: سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے پیر کے روز مبینہ نیٹ-یو جی 2026 پیپر لیک کے خلاف جاری احتجاج سے نمٹنے کے مرکزی حکومت کے طریقۂ کار پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں’’مکمل طور پر ناکام‘‘ رہی ہے اور’’طاقت کے زور پر ملک گیر نوجوانوں کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا‘‘۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ایک وفد کی مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کے بعد اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے گیتانجلی انگمو نے کہا کہ مظاہرین حکومت کے جواب کا انتظار کررہے ہیں، تاہم یہ تحریک اب جواب دہی اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والی ملک گیر مہم بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ان سے فیصلے کا انتظار کرنے کو کہا جا رہا ہے، اس لیے ہم بھی یہاں اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن میں یہ ضرور کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک ایسی تحریک ہے جس نے پورے ملک کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ یہاں پورے ملک سے لوگ آئے ہیں۔ پولیس اور حکومت صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے صرف جھوٹ اور طاقت کے غلط استعمال کا سہارا لے رہی ہیں۔ وہ لاٹھی چارج کر رہے ہیں یا جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔‘‘

    ’حکومت کے لیے یہ بیداری کی گھنٹی ہونی چاہیے‘

    گیتانجلی انگمو نے الزام لگایا کہ پابندیوں اور آمد و رفت میں رکاوٹوں کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس تحریک کو دبانے کی کوشش کرنے کے بجائے اسے ایک بیداری کی گھنٹی کے طور پر دیکھے۔ انہوں نے کہا ’’حکومت نے آج میٹرو، اوبر اور دیگر ذرائع کو بند کرنے کی کوشش کی، اس کے باوجود میں ڈیڑھ کلومیٹر پیدل چل کر یہاں پہنچی اور دیکھا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں۔ یہ حکومت کے لیے بیداری کی گھنٹی ہونی چاہیے۔ وہ مسلسل وہ سب کچھ نہیں کر سکتے جو اب تک کرتے آئے ہیں۔ لوگوں نے بڑی امیدوں کے ساتھ انہیں اقتدار سونپا تھا کہ وہ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنائیں گے، لیکن وہ بری طرح ناکام رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے تعلیمی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور انہیں ایسا ماحول اور معیاری تعلیم فراہم کی جانی چاہیے جو ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھائے، نہ کہ ان کی آواز کو خاموش کرے۔

    ’نوجوانوں کو صحیح ماحول اور تعلیم فراہم کی جائے‘

    گیتانجلی انگمو نے کہا ’’حکومت کو بیدار ہونا چاہیے اور اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے۔ یہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بچے آئے ہیں۔ تمام مذاہب اور مختلف عمر کے افراد یہاں موجود ہیں۔ ہمیں انہیں ایسا مناسب ماحول اور درست تعلیم فراہم کرنی چاہیے جس کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکیں۔‘‘ ان کے یہ بیانات مرکزی وزیرِ صحت جے پی نڈا کی سی جے پی وفد سے ملاقات کے بعد سامنے آئے۔ وفد نے مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کارکن سونم وانگچک کو صفدرجنگ اسپتال سے فوری طور پر رہا کرنے اور مبینہ طور پر جان گنوانے والے نیٹ امیدواروں کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

    سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال جاری

    دریں اثنا سونم وانگچک نے اپنی بھوک ہڑتال کے 23ویں روز کہا کہ وہ اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک نوجوان رہنماؤں کو ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی یا انہیں صفدرجنگ اسپتال میں ان سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی۔ انہوں نے حکومت اور دہلی پولیس سے اپیل کی کہ طلبہ کو پارلیمنٹ کے سامنے اپنے مسائل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے روز پارلیمنٹ کے قریب احتجاج کے بعد قومی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    Related Posts

    معشوقہ سے ملنے آنیوالابداخلاقی کا شکار، ویڈیوبھی بن گئی، خاتون کا شوہر  گرفتار، ویڈیو بنانے والافرار

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نوٹیفکیشن جاری

     صرف میٹھی چیزوں میں ہی نہیں، ان پیک شدہ غذاؤں میں بھی چھپی ہوتی ہے چینی، پیک شدہ مشروبات میں بھی ہو سکتی ہے اضافی شکر

    مقبول خبریں

    معشوقہ سے ملنے آنیوالابداخلاقی کا شکار، ویڈیوبھی بن گئی، خاتون کا شوہر  گرفتار، ویڈیو بنانے والافرار

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی نوٹیفکیشن جاری

     صرف میٹھی چیزوں میں ہی نہیں، ان پیک شدہ غذاؤں میں بھی چھپی ہوتی ہے چینی، پیک شدہ مشروبات میں بھی ہو سکتی ہے اضافی شکر

     ’’اس تحریک نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی‘‘ سونم وانگچک کی اہلیہ کا حکومت پر’’مکمل ناکامی‘‘ کا الزام

    کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاجی مارچ میں 50 سے زائد پولیس اور نیم فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر، مظاہرین پر درج کیا جارہا ہے مقدمہ

    بلاگ

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.