سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو۔
تحصیلدار کے دفتر کا میٹر واپڈا کی کمپنی گیپکو کے ملازمین نے کاٹ دیا۔بتایا گیا ہے کہ تحصیلدار ڈسکہ کے دفتر کا میٹر گیپکو کے ملازمین نے عدم ادائیگی بل کی بناء پر کاٹ دیا۔معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ سے تحصیلدار کے دفتر میں رجسٹریاں،انتقال وغیرہ کا کام نہ ہو رہا تھا جس کی وجہ پیسے اکٹھے نہ ہو سکے اور بجلی کا بل بھی ادا نہ ہو سکا۔

