Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر اشفاق سلہری

     جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    کنڈیاری کے کھڈر محلے میں 20 سالہ خوشبو چانڈیو کا قتل صرف ایک افسوسناک فوجداری واقعہ نہیں بلکہ یہ ہمارے نظامِ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے سنجیدہ سوالات بھی اٹھاتا ہے۔ ایک ایسی خاتون، جس نے اپنی جان کو لاحق خطرات سے متعلق پیشگی پولیس سے رجوع کیا، این سی درج کروائی، اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور تحفظ کی درخواست دی، بالآخر اسی خدشے کا شکار ہو گئی جس کا وہ بار بار اظہار کر رہی تھی۔
    اطلاعات کے مطابق خوشبو چانڈیو نے پسند کی شادی کے بعد پیدا ہونے والے تنازعات کے باعث اپنی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی شکایت پولیس کو دی تھی۔ اگر واقعی متعلقہ پولیس نے اس درخواست پر بروقت اور مؤثر کارروائی نہیں کی تو اس معاملے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ شہری جب قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تحفظ مانگتے ہیں تو ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی شکایات کو سنجیدگی سے لے اور خطرات کا بروقت تدارک کرے۔اس واقعے کا سب سے دردناک پہلو یہ ہے کہ خوشبو چانڈیو چار ماہ کی حاملہ تھیں۔ ان کی جان کے ساتھ ایک معصوم زندگی بھی دنیا میں آنے سے پہلے ہی ختم ہو گئی، جبکہ ان کے والدین شدید زخمی ہوئے۔ یہ سانحہ صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔دوسری جانب حملے کے حوالے سے مقتولہ کی والدہ نے زخمی حالت میں بعض افراد پر الزام عائد کیا ہے۔ تاہم قانون کا تقاضا ہے کہ پولیس تمام شواہد، بیانات اور فرانزک بنیادوں پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے، تاکہ اصل حقائق سامنے آئیں اور کسی بے گناہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، جبکہ اصل ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہ بچ سکیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ پولیس ایسے تمام مقدمات کا ازسرِ نو جائزہ لے جن میں شہریوں نے پہلے سے جان کے خطرے کی اطلاع دی ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ ان معاملات میں غفلت یا کوتاہی ثابت ہونے پر متعلقہ اہلکاروں کا بھی احتساب کیا جائے، کیونکہ بروقت کارروائی کئی قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔خوشبو چانڈیو کی موت ایک ایسا سوال چھوڑ گئی ہے جس کا جواب صرف انصاف، شفاف تحقیقات اور مؤثر اصلاحات ہی دے سکتی ہیں۔ اگر اس سانحے سے بھی سبق نہ سیکھا گیا تو کل کوئی اور شہری اپنی فریاد لیے دروازے کھٹکھٹاتا رہے گا، اور شاید ایک اور جان بچانے کا موقع ضائع ہو جائے۔

    Related Posts

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    مقبول خبریں

    روس پر یوکرائنی ڈرون حملوں میں  8 ہلاک، درجنوں زخمی

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو جھٹکا؛ حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کم کر دیا،نئے نرخ کیا ہونگے ؟ جانئیے

    اگلے ماہ کا بل ہوگا بھاری،مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور جھٹکا؛ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان

    نیلسن منڈیلا کا فلسفہ عدم تشدد، برابری اور انسانی حقوق کی پاسداری ہے:مریم نواز شریف

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.