Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "سستی نہیں، مفت سبزی”:مظفر گڑھ سے شروع ہونے والا مثالی منصوبہ پورے پنجاب میں پھیلانے کا فیصلہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور/مظفر گڑھ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفر گڑھ میں ایک منفرد اور مثالی فلاحی منصوبے "سانجھی سبزی” کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عوام کو مفت اور تازہ موسمی سبزیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔
    اس پراجیکٹ کا آغاز مظفر گڑھ میں کرسچن برادری کے ایک گاؤں سے کیا گیا، جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ضلع تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر اور دیہات میں سرکاری عمارتوں، صحت، تعلیم، فارسٹ اور لوکل گورنمنٹ کے دفاتر سے متصل خالی پڑی اراضی کو کارآمد بنایا گیا ہے۔ اب تک 139 کنال اراضی پر 140 پلاٹس بنائے گئے ہیں جہاں مقامی لوگ خود سبزیاں کاشت کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس منصوبے سے متاثر ہو کر اب مقامی شہری رضاکارانہ طور پر دوسروں کے لیے بھی سبزیاں اگانے میں مصروف ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/07/mns-b.mp4

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس عوامی فلاحی اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا اور اسے دیگر اضلاع کے لیے بھی قابلِ تقلید قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کی کارکردگی پر انہیں ‘چیف منسٹر میرٹ بیج’ اور ایک لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا۔ مریم نواز نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں "سانجھی سبزی” پراجیکٹ کا آغاز کریں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو مفت سبزیاں دستیاب ہو سکیں۔
    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کو غیر آباد رکھنے کے بجائے اسے عوامی مفاد کے لیے استعمال میں لایا جائے۔ انہوں نے اس پراجیکٹ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے اور اس کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

    Related Posts

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نمیبیا نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو18رنزسے شکست دے دی

    مقبول خبریں

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نمیبیا نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو18رنزسے شکست دے دی

    حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، غوث محمد  نیازی

    پنجاب میں مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کا الرٹ

    نیپال، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 550 سے زیادہ،1000 تاحال لاپتہ

    بلاگ

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    راحیلہ راجہ: قلم، صحافت اور خدمتِ خلق کا روشن حوالہ

    ناو بانڈہ شینگاڑہ براول، قدرتی حسن میں مری سے دو قدم آگے

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.