Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی سائنسداں کو یرغمال بنائے جانے کے الزام پر چین کی وزارت خارجہ کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ’’چین میں قانون کی پاسداری کی جاتی ہے اور غلط حراست جیسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘

    امریکہ کے ایک زلزلہ سائنسداں کو چین نے تقریباً 2 برسوں سے یرغمال بنا رکھا ہے۔ سائنسداں کا نام یولن چین ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ چین میں ہی پیدا ہوئے ہیں۔ چین ان پر جاسوسی کے الزام میں مقدمہ چلا رہا ہے۔ یولن چین کی اہلیہ یوفانگ رونگ خود بھی ایک زلزلے کی سائنس داں ہیں۔ یوفانگ رونگ نے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیجنگ سفر کے دوران شی جنپنگ کے سامنے یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور شی جنپنگ نے وعدہ بھی کیا تھا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ لیکن تب سے اب تک چین کی جانب سے اس پر اپڈیٹ نہیں آیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ چین نے ان کے شوہر کو پہلے سے ہی جاسوسی معاملے میں ملزم ٹھہرانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کے لیے انہیں عمر قید یا موت کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

    اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے منگل کے روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’چین میں قانون کی پاسداری کی جاتی ہے اور غلط حراست جیسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘ امریکہ کے سابق سیکورٹی آفیسر ایرک لیبسن کا کہنا ہے کہ ’’چین نے یولن چین کی مہارت کا استعمال زمین کے نیچے کیے جانے والے جوہری ہتھیاروں کے تجربات کو چھپانے کی صلاحیت کو اور بہتر بنانے کے لیے کرنا چاہتا ہے۔‘‘ یولن چین نے شمالی کوریا کے تجرباتی دھماکوں سے پیدا ہونے والی زلزلہ کی لہروں پر تحقیق کی اور محکمہ خارجہ اور فضائیہ کی ریسرچ لیبارٹری سے فنڈنگ ​​حاصل کی۔

    امریکہ کے سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ ’’یولن چین کی رہائی امریکہ کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ یولن چین 2011 میں امریکی شہری بنے تھے اور بوسٹن میساچوسٹس میں رہتے ہیں۔‘‘ یرغمالیوں کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ کم از کم 12 امریکیوں کو چین نے اسی طرح سے حراست میں رکھا ہوا ہے۔ رولن چین کو 5 نومبر 2024 کو بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ 2 یونیورسٹیوں میں اپنی تحقیق پر لیکچر دینے کے بعد بوسٹن میں واقع اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔ یکم مئی 2025 کو ان پر جاسوسی کا الزام لگا، لیکن ابھی تک مقدمہ نہیں چلا ہے۔

    Related Posts

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    مقبول خبریں

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.