سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
فائر لگنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ چک چوہدہ 13 سالہ احسن کو اس کے کزن فیضان وغیرہ نے اپنے گھر بلایا اور تو احسن نے گھر میں پڑی رائفل دیکھنے کے لئے پکڑی جو پکرتے ہی گولی چل گئی جس سے احسن کے سینے پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سمبڑیال ایس ایچ او سمبڑیال انسپکٹر میاں عبدالرزاق موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ میں ملوث فیضان اور اس کے ایک ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

