Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈپٹی کمشنر نے تین نمایاں نوجوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نواز دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    صوابی (حق نوازخان)
    ڈپٹی کمشنر صوابی ڈاکٹر طارق اللہ نے ضلع کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی، بہادری اور کھیلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے والے تین باصلاحیت نوجوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نواز دیا۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہنا اور انہیں مزید محنت و مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔تقریب کے دوران شاہ منصور کے رہائشی شاہ زیب کو ان کی غیر معمولی بہادری پر خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ شاہ زیب نے گزشتہ روز تاریخی مقام ہنڈ میں دریا میں ڈوبنے والی ایک لڑکی کو اپنی جان خطرے میں ڈال کر بروقت بچایا تھا۔ اس انسان دوست اقدام کے اعتراف میں انہیں نقد انعام اور توصیفی سند پیش کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شاہ زیب کی جرات انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے اور ایسے نوجوان معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔اسی تقریب میں میاں کلے منصوری سے تعلق رکھنے والے قومی کراٹے کھلاڑی علی شیر کو نیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ضلع صوابی کا نام روشن کرنے پر نقد انعام اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کی کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان میں ایسی فتوحات پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر ہیں۔مزید برآں شیوہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایتھلیٹ محمد ضیاد کو لانگ ڈسٹنس دوڑ میں نمایاں کامیابیوں اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں نقد انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیلوں میں کامیاب نوجوان ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    Related Posts

    خاران کے کافی سابقہ لیویز اور پولیس کے چاغی میں تبادلہ کے احکامات پر نظرثانی کی اپیل

    فائر لگنے سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

    حاجیجہ برادری کے قبائلی تصادم میں متعدد افراد زخمی

    مقبول خبریں

    حاجیجہ برادری کے قبائلی تصادم میں متعدد افراد زخمی

    فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

    آرتھرائٹس میں مبتلا ہزاروں افراد خطرناک بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں

    طوفانی بارش،لینڈسلائیڈنگ،13افراد ہلاک،10زخمی،درجنوں مکانوں کونقصان

    آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی بڑھ گئی

    بلاگ

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    شدید گرمی کی لہر: اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کیسے کریں؟ چند سادہ احتیاطی تدابیر جو جان بچا سکتی ہیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.