نواب شاہ (رپورٹ نفیس آرائیں):
مریم روڈ کے قریب رہائشی عائشہ زوجہ محمد فہیم مکرانی بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی شوہر اور سسرالی افراد کی جانب سے اسے مبینہ طور پر جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر محمد فہیم، سسر محمد سفر، ساس خان بی بی اور نند شازیہ کے مبینہ تشدد سے وہ مسلسل اذیت کا شکار رہی۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں دورانِ حمل شدید تشدد کے باعث اس کے جڑواں بچے ضائع ہوگئے۔عائشہ نے مزید الزام لگایا کہ شوہر نان نفقہ دینے سے بھی انکاری ہے اور گزشتہ رات مبینہ طور پر تشدد کے بعد اسے اپنی تین سالہ بیٹی سمیت گھر سے نکال دیا گیا، جبکہ بچی کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔متاثرہ خاتون نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ شوہر اور سسرالی افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور علیحدہ رہائش سمیت نان نفقہ دلایا جائے۔

