سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈمپر کی ٹکر سے پٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل موت کی آغوش میں چلا گیا۔بتایا گیا ہے کہ پسرور روڈ پر واقع موضع تلونڈی موسی پر پٹرولنگ پولیس کی وین پر ایک ڈمپر کی ٹکر لگنے سے پٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل موقع ذیشان اصغر جان کی بازی ہار کر ابدی نیند سو گیا۔ پولیس کے مطابق بجری سے لوڈ شدہ ڈمپر پٹرولنگ پولیس کی گاڑی کو ہٹ کر کے دھکیلتے ہوئے گاڑی کے اوپر الٹ گیا۔جس کے نتیجہ میں مذکورہ کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا۔

